لیزر لیولنگ سے فصلوں کی پیداوار میں 10سے 15فیصد اضافہ ،پانی کی 25فیصد بچت یقینی بنائی جا سکتی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع فیصل آباد

پیر 12 مئی 2025 15:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے کہا ہے کہ لیزر لیولنگ کے ذریعے فصلوں کی پیداوار میں 10سے 15فیصد اضافہ اورپانی کی 25فیصد بچت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انوہں نے کہا کہ ملک میں زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید مکینیکل آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے پریسین ایگریکلچر کو فروغ دینا ہو گا جس کے لئے لینڈلیزر لیولرز اہم کردار کر سکتے ہیں کیونکہ لیزر لیولنگ کے ذریعے جہاں فصلوں کی پیداوار میں 10سے 15فیصد اضافہ ہوتا ہے وہیں پانی کی 25فیصد بچت بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے بعض زرعی اداروں کو دیئے جانے والے جدید آلات کو نئی نسل کی تربیت کے لئے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح نوجوان سائنسدان ملک میں میکا نائزیشن کے ذریعے غذائی استحکام اور زرعی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جدید مشینری کے استعمال سے نہ صرف شعبہ زراعت پر تحقیق کا معیار مزید بہتر ہو گا بلکہ زیادہ سے زیادہ رقبے کو لیولنگ سے ہمکنار بھی کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :