موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے جمع کئے گئے ٹیکس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں

پیر 12 مئی 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے جمع کئے گئے ٹیکس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، موبائل کمپنیوں نے جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء تک کل 84 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ روپے صارفین سے ٹیکس اکٹھا کیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے پیر وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے اکٹھا کیا گیا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا جاتا ہے۔