ڈویژنل انتظامیہ نے چناب کلب کو ازسر نو نئی بلڈنگ میں ڈھال کر شہریوں کیلئے مثالی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،کمشنرملتان ڈویژن

منگل 13 مئی 2025 15:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ڈویژنل نے انتظامیہ شہر کے مرکز میں قائم چناب کلب کو ازسر نو نئی بلڈنگ میں ڈھال کر شہریوں کیلئے مثالی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس کمیونٹی اور ضلعی انتظامیہ کی چناب کلب اپ گریڈیشن پر پہلے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چناب کی تعمیر، ممکنہ ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل سمیت مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان نے کہا کہ چناب کلب کی مجوزہ عمارت کا ڈیزائن آئی ڈیپ سے تیار کرایا گیا ہے۔سوئمنگ پول، جم،ایگزیکٹو لاؤنج، ڈائٹنگ ہال، لان ٹینس، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن ایریا، سنوکر کلب رہائشی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی سیکٹر کے تعاون سے چناب کلب کو اس خطے کی مثالی تفریح گاہ بنائیں گے، چناب کلب کی ملحقہ سٹرک اورعام خاص پارک کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا۔

بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کا چناب کلب کے نئے مجوزہ منصوبے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔