سائبر کرائم کے لئے نئی اتھارٹی بن چکی ہے،طلال چوہدری

جمعرات 22 مئی 2025 21:59

سائبر کرائم کے لئے نئی اتھارٹی بن چکی ہے،طلال چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اب تک ایف آئی اے کے 51 لوگوں کونوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سائبر کرائم کے لئے نئی اتھارٹی بن چکی ہے،ڈی جی اپوائنٹ ہو چکے ہیں،500 کے قریب ملازمین کام کر رہے ہیں سائبر کرائم کی درخواستیں زیادہ ہیں مزید بھرتی کے لئے لکھا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا اقبال آفریدی نے وقفہ سوالات کے دوران بات کی اجازت نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کردی کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کاروائی پندرہ منٹ کے لئے ملتوی کردی گئی کورم پورا ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو رکن اسمبلی نے سوال کیا کہ ایف آئی اے کے اپنے خلاف کتنے کیسز ہوئے ہیں جس پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اب تک ایف آئی اے کے 51 لوگوں کو ڈسمس کیا کیا گیا ہیسائبر کرائم کے لئے نئی اتھارٹی بن چکی ہے،ڈی جی اپوائنٹ ہو چکے ہیں،500 کے قریب ملازمین کام کر رہے ہیں سائبر کرائم کی درخواستیں زیادہ ہیں مزید بھرتی کے لئے لکھا ہوا ہے جس پر قادر پٹیل نے کہا کہ سائبر کرائم کرنے والے زیادہ ماہرین ہوتے ہیں،