ڈریپ نے پانچ دئواں کو جعلی قرار دے کر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی

جمعرات 22 مئی 2025 21:25

ڈریپ نے پانچ دئواں کو جعلی قرار دے کر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)جعلی ادویات کے خلاف ڈریپ کا ملک بھر میں کریک ڈائون جاری ہے،ڈریپ نے پانچ جعلی ادویات کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ڈریپ نے سیفم کیپسول 400ملی گرام کو جعلی قرار دیا ہے جو مریضوں کی صحت کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے،اسی طرح ایسفی کوف سیرپ 125ملی لیٹر بھی جعلی ثابت ہوا ہے جس کے استعمال سے نقصان ہو سکتا ہے ،ڈروفا-10ٹیبلٹ ،ڈائیڈروکیر 10ملی گرام گولیاں اور ڈروپلکس 10ملی گرام ٹیبلٹ کو بھی جعلی قرار دیا گیا ہے جس کے استعمال سے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ جعلی دواوں کا استعمال مریضوں کی جان کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، ڈاکٹرز، فارماسسٹس اور ہسپتالوں کو سپلائی چین میں آنے والی مشکوک دوائوں پر کڑی نظر رکھیں۔ڈریپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صرف مستند اور رجسٹرڈ فارمیسیز سے ہی دواوں کی خریداری کریں، اور اگر کسی مریض نے مشکوک دوا استعمال کی ہے تو فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا ہسپتال سے رجوع کرے۔

متعلقہ عنوان :