سرحد چیمبر کے صدر کی وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کے صو با ئی ایڈو ائز سے ملاقا ت

بدھ 14 مئی 2025 17:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کے صو با ئی ایڈو ائزسردار علی خواجہ سے گزشتہ روز چیمبر ہاو س میں ملاقا ت کی۔ملاقات کے دوران تبا دلہ خیا ل کر تے ہو ئے سر حد چیمبر کے صدر نے ایف ٹی او کو تاجر برادری/ٹیکس گز اروں کی شکایات سے آگاہ کیا اور ان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان،چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر مجیب الرحمان، سر حد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایف ٹی او سیکرٹریٹ پشاور کے سینئر افسران بھی صدر تھے۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کا کہنا تھا وفا قی ٹیکس محتسب نے کاروباری برادری کو بر و قت و فوری ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیمبر کے ممبران سے کہا کہ وہ ایف بی آر اور اس کے ماتحت اداروں کے خلاف بدانتظامی، ناانصافی اور ان کے ساتھ امتیازی رویہ کی شکایت کی صورت میں ایف ٹی او کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ اس اہم ادارے کے ذریعے فوری ریلیف حاصل کرنے میں مدد ملے۔ چیمبر کے صدر نے ایف ٹی او کو کاروباری برادری کے لیے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق ان کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک موثر فورم قرار دیا۔

اس موقع پر سردار علی خواجہ نے ٹیکس دہندگان کے خدشات کو فوری طور پر دور کرنے اور ضروری قانونی مدد فراہم کرنے کے (ایف ٹی او) کے مینڈیٹ سے تفصیلی طور پر ایو ان کو ا ٓگاہ کیا۔ انہوں نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ایف ٹی او ٹیکس دہندگان کے ساتھ ناانصافی اور امتیازی سلوک پر مبنی فیصلوں کے خلاف اپنا موثر کردار جاری رکھے گی۔ ایف ٹی او کے صو با ئی ایڈو ائیزسردار علی خواجہ نے کہا کہ ایف ٹی او ایک تاجروں اور ٹیکس دہندگان کا دوست ادارہ ہے جو انہیں محدود وقت میں شکایات کا ازالہ کرکے ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انھو ں نے مزید کہا ٹیکس سے متعلق شکایات آن لائن یا ٹیلی فون کے ذریعے رجسٹر کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کی ویب سائٹ، ای میل اور موبائل ایپ ''FTO پورٹل'' کے ذریعے شکایات درج کی جا سکتی ہیں جو تحقیقات کے بعد آن لائن سماعت کو بھی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایف ٹی او کے مشیر نے ٹیکس دہندگان کی شکایات کو تیز کرنے اور ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر فضل مقیم خا ن نے ایف ٹی او کی کاروباری دوستانہ پالیسیوں اور کاروباری برادری اور ٹیکس دہندگان کو جلد انصاف کی فراہمی کی خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے چیمبر اور ایف ٹی اوکے ادارے کے درمیان قریبی رابطہ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔