شوہر کے دوسری عورت کیساتھ تعلقات تھے، اداکارہ ثمن انصاری

بدھ 14 مئی 2025 22:04

شوہر کے دوسری عورت کیساتھ تعلقات تھے، اداکارہ ثمن انصاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان ثمن انصاری نے ایک انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ثمن انصاری نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 16 سال چلی تھی۔ شوہر نے طلاق کے فوری بعد ہی دوسری شادی کرلی تھی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ شوہر نے اتنی جلدی دوسری شادی کی جس سے میرا شک یقین میں بدل گیا کہ اس خاتون کے ساتھ ان کے پہلے سے تعلقات تھے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ ایک مرد کے لیے ایک بیوی کو خوش رکھنا ہی مشکل ہوتا ہے تو وہ دوسری بیوی کو کیسے سنبھال سکتا ہی ایک سوال کے جواب میں ثمن انصاری نے مشورہ دیا کہ مرد کو پہلی شادی کے وقت ہی نکاح میں لکھ دینا چاہیے کہ واضح کردے کہ وہ دوسری شادی بھی کرے گا۔

(جاری ہے)

ثمن انصاری نے کہا کہ دوسری شادی کا فیصلہ شوہر اور پہلی بیوی کے درمیان باہمی اتفاق اور نہایت سمجھداری سے طے ہونا ضروری ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کئی خواتین کو مرد کی ایک سے زیادہ شادیوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ oثمن انصاری نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتایا کہ پہلے شوہر سے طلاق کے بعد مجھے بچے بھی سنبھالنے تھے اور اپنے کیریئر پر بھی توجہ دینی تھی اس لیے شادی کا خیال نہیں آیا۔ثمن انصاری نے کہا کہ تاہم جب معاملات سنبھل گئے تب میں نے بھی دوبارہ شادی کرلی کیوں کہ ایک عورت کے لیے معاشرے میں اکیلے رہنا بھی بہت مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :