Live Updates

لاریب عطا نے ہالی ووڈ فلم "مشن: امپاسبل - دی فائنل ریکننگ" پر کام مکمل کر لیا

بدھ 14 مئی 2025 16:37

لاریب عطا  نے  ہالی ووڈ فلم "مشن: امپاسبل - دی فائنل ریکننگ" پر کام مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) پاکستان کے نامور گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہالی و ڈ فلم "مشن: امپاسبل - دی فائنل ریکننگ"کے ویژوئل ایفیکٹس پر کام مکمل کر لیا ہے۔فلم 23 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے جس کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے، اور ایکشن سے بھرپور، سنسنی خیز فلم 23 مئی کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

تمام ویژوئل ایفیکٹس لاریب نے اپنی ٹیم کے ساتھ مکمل کئے ہیں۔ بصری اثرات کے فنکار کے طور پر لاریب عطا نے متعدد بین الاقوامی سطح پر سراہی جانے والی فلموں، اشتہارات اور دستاویزی فلموں میں کام کیا ہے۔ اس کے کیریئر میں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی، فاسٹ اینڈ فیوریس،مشن امپوسیبل دی فال آئوٹ جیسی فلموں اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسے مارول پروجیکٹس پر کام شامل ہے۔ ان میں سے کئی کو آسکر، بافٹا ایوارڈز سمیت دوسرے ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات