- محکمہ ریونیو کے افسران پر لازم ہے کہ ایک ہفتے کے اندر تمام قوائف اور دیگر ضروری امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے ،منیر کاکڑ

بدھ 14 مئی 2025 22:20

7نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کچھی کینال کا منصوبہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوگا کچھی کنال کے فیز ٹو کو شروع کروانے کے لیے واپڈا حکام کے ساتھ نصیرآباد ضلع انتظامیہ ہر قسم کی معاونت کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ جلد از جلد اس میگا پروجیکٹ کا کام نصیرآباد میں شروع کیا جا سکے اور یہاں کے کاشتکار کینال کی تعمیر کے بعد خوشحالی کی زندگی بسر کریں محکمہ ریونیو کے افیسران اور عملے پر لازم ہے کہ وہ واپڈا حکام کو جن کوائف کے متعلق خدشات ہیں انہیں جلد از جلد دور کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچھی کینال فیز ٹو کی تعمیرات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینیئر وحید حسین شیخ سب انجینیئر محسن علی حبیب الرحمن صدر قانون کو غلام قادر مغیری خان ابڑو سید محمد شاہ بابو محمد قاسم اور قمبر علی بگٹی سمیت دیگر شریک تھے اجلاس کے موقع پر کچھی کینال فیز ٹو کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع نصیر آباد کے علاقے میر حسن اور چھتر کے حدود سے 55 آر ڈی 17 کلومیٹر تک کچھی کینال گزرے گی جس کا سروے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے محکمہ ریونیو کے افسران پر لازم ہے کہ ایک ہفتے کے اندر تمام قوائف اور دیگر ضروری امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے یہ بہت بڑا پروجیکٹ ہے اس کی تکمیل سے نہ صرف علاقے میں خوشحالی ائے گی بلکہ علاقہ مزید زرخیز ہو جائے گا اور ہر قسم کی اجناس وافر مقدار میں پیدا ہوں گی انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ اس حوالے سے سیکشن فور پر جلد از جلد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :