لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 16 اگست 2025 14:11

لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پولیس نے کارروائی کر کے 7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم محمد جان پٹھان نے بچی سے نازیبا حرکات کیں ،بچی کے شور مچانے پر تھپڑ مارے۔

(جاری ہے)

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ سفاک ملزم ریڑھی پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا تھا، ملزم محمد جان پٹھان بچی کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا، 7 سالہ متاثرہ بچی مریم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، ساندہ پولیس نے شیطان نما سفاک ملزم کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا، ملزم محمد جان پٹھان مزید انٹیروگیشن کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے فوری کارروائی پر ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر شرجیل اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور عورتوں کو حراساں کرنے والے شیطان صفت ملزمان سخت سزا کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :