میکسیکو ، ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 21 افراد ہلاک

جمعرات 15 مئی 2025 10:40

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) میکسیکو کی ریاست پیوبلا کی ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پیوبلا کے وزیر داخلہ سیموئیل ایگیولر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک ٹرک ، ایک بس اور ایک وین آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 21 افراد ہلاک ہو گئے ۔ انہوں نے کہاکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :