مہاراشٹرا میں زبان کا تنازع سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بھی ختم نہ ہوسکا

پیزا ڈلیوری بوائے سے کہا گیا کہ وہ جب تک مراٹھی نہیں بولے گا اس کو پیسے نہیں دیں گے، ویڈیووائرل

جمعرات 15 مئی 2025 14:58

مہاراشٹرا میں زبان کا تنازع سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بھی ختم ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں زبان کا تنازع سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بھی ختم نہیں ہوسکا۔میڈیارپورٹس کیمطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیزا ڈلیوری بوائے سے کہا گیا کہ وہ جب تک مراٹھی نہیں بولے گا اس کو پیسے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے پچھلے مہینے مہاراشٹرا میں تمام سائن بورڈز کو مراٹھی میں لکھنے کا لوکل میونسپل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا تھا کہ زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، زبان کمیونٹی، علاقے اور عوام کی ہوتی ہے، یہ رابطے کا ذریعہ ہوتی ہے اور لوگوں کو قریب لانے میں مددگار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :