روس، جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر

جمعرات 15 مئی 2025 15:17

روس، جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)روس کے خطے مشرقی سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کردیا، اس وقت 49 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔روسی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 14 لاکھ ہیکٹر زمین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جو امریکا اور کینیڈا میں اس سال مجموعی طور پر جلنے والے رقبے سے 3 گنا زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :