جاپان میں اپریل 2026 سے زچگی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی

جمعرات 15 مئی 2025 14:29

جاپان میں اپریل 2026 سے زچگی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)جاپانی حکومت نے ملک میں تیزی سے کم ہوتی ہوئی شرحِ پیدائش کے پیشِ نظر ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اپریل 2026 سے زچگی کے تمام اخراجات حکومت خود برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس پالیسی کا مقصد ناصرف نئی نسل کی پیدائش کو فروغ دینا ہے بلکہ ان خاندانوں کی مالی مشکلات کو کم کرنا ہے جو بچوں کی پیدائش کے اخراجات کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت جاپان میں بچے کی پیدائش پر اوسطا 500,000 ین (تقریبا 3,200 امریکی ڈالرز) خرچ آتا ہے، جو کہ زیادہ تر خاندانوں کے لیے ایک بڑا مالی بوجھ بن چکا ہے۔نئی پالیسی کے تحت اسپتال کے اخراجات، ڈاکٹری معائنے، نرسنگ اور دیگر بنیادی سہولتوں پر مکمل مالی معاونت حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :