Live Updates

حواس باختہ ہندوستانیوں نے "ایپل" کمپنی کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت میں آئی فون تیار کرنے کی مخالفت کیے جانے کے بعد ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 مئی 2025 00:25

حواس باختہ ہندوستانیوں نے "ایپل" کمپنی کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی ۔2025 ) حواس باختہ ہندوستانیوں نے "ایپل" کمپنی کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت میں آئی فون تیار کرنے کی مخالفت کیے جانے کے بعد ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کھانے والے ہندوستانیوں نے اپنی شکست کا غصہ امریکی صدر، اور امریکی کمپنی ایپل پر نکالنا شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر حواس باختہ ہندوستانیوں نے "ایپل" کمپنی کے بائیکاٹ کی مہم چلانا شروع کر دی۔







سونم نگم کی جانب سے کہا گیا کہ اگر امریکی صدر "ایپل" کمپنی کو بھارت میں مصنوعات تیار کرنے سے روکتے ہیں، تو پھر جواب میں ہمیں بھی "ایپل" کا بائیکاٹ شروع کر دینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

حواس باختہ اور شکست خوردہ ہندوستانیوں کی جانب سے مضحکہ خیز ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا جا رہا ہے کہ بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، لیکن جواب میں امریکی صدر نے ناصرف بھارت میں ایپل کمپنی کی مصنوعات کی تیاری کی مخالفت کر دی، ساتھ ساتھ امریکی صدر پاکستان کیساتھ بھی تعلقات بڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان نے ڈیڑھ ارب ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی مینوفیکچرنگ پالیسیوں کو جھٹکا دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایپل کی مصنوعات بھارت میں بنوانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے انہوں نے ایپل پر زور دیا کہ وہ اپنی مصنوعات کی تیاری امریکہ میں ہی بڑھائے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرے۔ صدر ٹرمپ نے دوحہ میں گفتگو کے دوران کہا کہ ایپل کے سی ای او ٹم کک سے میری تھوڑی تلخ بات ہوئی میں نے ٹم کک سے کہا کہ میرے دوست میں تمہارے ساتھ بہت اچھا برتاﺅ کررہا ہوں، تم 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لارہے ہومگر اب سننے میں آرہا ہے کہ تم بھارت میں جگہ جگہ پلانٹ لگا رہے ہو۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ تم بھارت میں پلانٹ لگاو، اگر تم واقعی بھارت کا خیال رکھنا چاہتے ہو تو وہاں ضرور بناﺅ لیکن یاد رکھو بھارت ان ممالک میں سے ہے جہاں دنیا کے سب سے زیادہ ٹیرف لاگو ہوتے ہیں وہاں چیزیں بیچنا بے حد مشکل ہے امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ امریکہ نے ایپل کی بھرپور حمایت کی ہے حالانکہ یہ کمپنی اب بھی بڑی حد تک چین پر انحصار کرتی ہے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ میں نے ٹم سے کہا کہ ہم تمہارے ساتھ بہت اچھا سلوک کررہے ہیں ہم نے سالوں سے چین میں تمہاری تمام فیکٹریوں کو برداشت کیا ہے ہمیں تمہارے بھارت میں فیکٹریاں لگانے میں کوئی دلچسپی نہیں، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے ٹرمپ نے کہا کہ ایپل اپنی پروڈکشن کو امریکہ میں بڑھانے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آئی فون کی پروڈکشن میں چین کا حصہ 75 فیصد سے زائد ہے جب کہ بھارت تقریباً 18 فیصد حصہ دار ہے کیپرٹینو بیسڈ ٹیکنالوجی کمپنی جلد از جلد یہ اقدامات کر رہی ہے کہ وہ اپنے امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز کی پروڈکشن 2026 کے آخر تک بھارت کی فیکٹریوں میں منتقل کردے رواں ماہ کے آغاز میں ایپل کے سی ای او نے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز بھارت میں تیار کیے جائیں گے۔

حال ہی میں آئی فون بنانے والی کمپنی نے امریکہ کی درآمدی محصول سے بچنے کے لیے بھارت میں پروڈکشن بڑھا دی ہے اور مارچ میں تقریباً 600 ٹن آئی فونز، جن کی مالیت 2 ارب ڈالر ہے امریکہ بھیجے گئے جو ٹاٹا اور فوکس کان دونوں کے لیے ماہانہ ریکارڈ ہے اس میں فوکس کان کا حصہ اکیلا 1.3 ارب ڈالر کے اسمارٹ فونز کا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات