چین میں مالیاتی اداروں کے لئے ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں کمی کا نفاذ

جمعرات 15 مئی 2025 11:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) پیپلز بینک آف چائنا نے ملک کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مالیاتی نظام میں لیکویڈیٹی( نقدی یا آسانی سے نقدی میں منتقل کئے جاسکنے والے اثاثوں ) کو بہتر بنانے کے لیے مالیاتی اداروں کی ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو (RRR) میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 15 مئی 2025 سے ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

وہ مالیاتی ادارے جو 5 فیصد سے زیادہ ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو پر عملدرآمد کر رہے ہیں، ان کے لئے ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔اس کمی کے نتیجے میں تقریباً 1 ٹریلین یوان کی طویل مدتی لیکویڈیٹی مارکیٹ میں شامل ہونے کی توقع ہے، جو معیشت کے استحکام اور مالیاتی بہاؤ میں بہتری کا باعث بنے گی ۔آ ٹو فائنانسنگ کمپنیوں اور فائنانشل لیزنگ کمپنیوں کے لیے ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں 5 فیصد پوائنٹس کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔اس کمی کے بعد ان اداروں کی ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو صفر فیصد پر آ گئی ہے، جس سے ان کی گاڑیوں کی صنعت اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ( ایس ایم ایز) کو قرضے دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :