کماد کی گوڈی کا عمل شروع کردیں،کماد کی گوڈی سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، محكمہ زراعت سمبڑیال

جمعرات 15 مئی 2025 17:02

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) کماد کی گوڈی کا عمل شروع کردیں،کماد کی گوڈی سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور صحت مند فصل سے زیادہ منافع حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی نے آج جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کماد کے کاشتکارجڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی شروع کردیں، جڑی بوٹیوں کی تلفی جہاں کمادکو نقصان سے بچاتی ہے وہیں زمین نرم ہونے کے باعث فصل مضبوط اور اچھی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لیاقت علی نے کہا کہ کاشتکار ستمبر میں کاشت کی گئی فصل کو اسی ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں اور اس کے بعد مناسب آبپاشی بھی کریں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مونڈھی فصل کی باقی ماندہ نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ڈالنے کے بعد پودوں پر مٹی چڑھادیں تاکہ تیز ہوا یاآندھی کے باعث فصل کو گرنے سے بچایاجا سکے۔ انہوں نے کہاکہ کماد کی جڑ اور تنے کے گڑوں کے تدارک کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مناسب دانہ دار زہریں ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ زہریں ڈالنے کے بعد کھیت کو پانی لگانے کے بھی مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :