اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال كا کسان کارڈ کی رقم کی ریکوری کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 16 مئی 2025 13:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ذیشان احمد گورائیہ نے اپنے دفتر میں کسان کارڈ کی رقم کی ریکوری کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ زراعت سمبڑیال کا تمام اسٹاف موجود تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میٹنگ میں اسٹاف کو کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کی واپسے کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ کسانوں سے فوری رابطہ کرکے رقم کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریباً ایک سو 50 کسان ایسے ہیں جنہوں نے اپنی رقم واپس نہیں کی لہذا ان سے رابطہ کرکے رقم کی واپسی کو یقینی بنائیں۔