
کاشتکاروں کودھان کی موٹی اور ہائبرڈ اقسام کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کا مشورہ
جمعہ 16 مئی 2025 14:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کھیتوں کے بند مضبوط کئے جائیں اور جڑی بوٹیوں کی مؤثر تلفی پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کریلے اور موسم گرما کی دیگر سبزیات سبز مر چ،گھیا توری، گھیا کدو وغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ وہ موسم گرما کی سبزیات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرما کی سبزیات کی صحت مند فصل حاصل کرنے کیلئے 8 سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکاؤٹنگ کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار گھیا توری کی فصل کوضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر ماہرین زراعت کی مشاورت سے معیاری زہر کا سپرے بھی یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو معاشی حدتک پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے بتایاکہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں، شگوفوں، پھول پر حملہ آور ہو کر اسے کھا جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضررر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فور ی طور پر تلف کر دینے چاہئیں تاکہ وہ دیگر صحت مند پودوں کو متاثر نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لال بھونڈی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوند کش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
مزید زراعت کی خبریں
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
-
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
-
اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8 واں بڑا ملک ہے، ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
-
زیتوں کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں،ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پی سی جی اے کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر2025 تک ملک کی جینگ فیکٹریوں میں 297751 گانٹھ کپاس آمد ہوئی ہے۔ چئیرمین (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
-
ملک میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
-
دھان کے کاشتکاروں کو پنیری اکھاڑتے وقت متاثرہ پودے زمین میں تلف کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.