محكمہ زراعت سمبڑیال كی کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت

جمعہ 16 مئی 2025 15:31

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر پیسٹی سائیڈ محمہ زراعت سمبڑیال صبا تحسین نے کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پھل بنتے وقت گھیا کدو کی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشد ضرورت ہوتی ہے، موسم گرما کے دوران لال بھونڈی گھیا کدو کی فصل کے پتوں اوراس کے پھول پر حملہ آور ہو کر انہیں کھا جاتی ہے اور حملے کی شدت سے پھل سوکھ کر گرنا شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لال بھونڈی تیار شدہ پھل میں سوراخ کر کے گھیا کدومیں داخل ہوجاتی ہے، جونہی فصل پر لال بھونڈی کاحملہ ظاہر ہو تو اس بیل کو اکھاڑکر زمین میں تلف کر دیں تاکہ مزید پھیلائو کا موجب نہ بن سکے۔

متعلقہ عنوان :