تھرپارکر،ایس ایس پی آفس مٹھی میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 16 مئی 2025 16:50

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ایس ایس پی آفس مٹھی میں یومِ تشکر کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن نے قومی پرچم کشائی کرکے کیا اور تمام فورسز کی خدمات پر اظہارِ تشکر کیا گیا جس کے بعد کواٹر گارڈ پر موجود چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن ، ڈی ایس پی مٹھی ماجد قائمخانی اور دیگر افسران نے تمام فورسز کی محنت، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یومِ تشکر کا مقصد فورسز کے حوصلے کو بلند کرنا اور اداروں کے اندر مثالی کارکردگی پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ اس موقع پر ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ "یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب نے مل کر عوام کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔\378