صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان کی سابق سیکرٹری چوہدری منظور کے صاحبزادے ڈاکٹر ساجد منظور اور سابق ایڈمنسٹریٹرچوہدری بوستان کی وفات پر تعزیت

جمعہ 16 مئی 2025 17:47

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق سیکرٹری حکومت چوہدری منظور کے صاحبزادے ڈاکٹر ساجد منظور اور سابق ایڈمنسٹریٹر کوٹلی چوہدری بوستان کی وفات پر اُن کی رہائش گاہوں پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری ظہور کی والدہ کی وفات پر اُن کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت تمام مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

متعلقہ عنوان :