تارکین وطن نے اپریل میں 8 ہزار سے زائد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھلوائے، اسٹیٹ بینک

جمعہ 16 مئی 2025 20:05

تارکین وطن نے اپریل میں 8 ہزار سے زائد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھلوائے، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک نے اپریل میں کھلوائے گئے روشن ڈیجیٹل اکانٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق تارکین وطن کی جانب سے اپریل میں8 ہزار 802 روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھلوائے گئے اور اسی ماہ روشن ڈیجیٹل کانٹس میں17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے مطابق اپریل کے بعد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ہے اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں 56 ماہ میں 10.18ارب ڈالر جمع کرائے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :