ہالی ووڈ فلم کراٹے کڈ لیجنڈز کا فائنل ٹریلر جاری،30مئی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 17 مئی 2025 11:00

ہالی ووڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)شرپسندوں سے تنگ آئے ہوئے لڑکے کو کراٹے چمپئین بننے کا جنون چڑھ گیا، ہالی ووڈ کی نئی مارشل آرٹس ڈرامہ فلم کراٹے کڈ لیجنڈزکا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔نئی فلم کراٹے کڈ لیجنڈز میں جیکی چن 2010کی کراٹے کڈ کے کردار مسٹر ہان میں دوبارہ آرہے ہیں جبکہ رالف میکیو بھی ڈینیئل لارووسو کے کردار میں واپسی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوان اداکار بین وانگ فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 30مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا جیکی چن کے مداحوں اور ایکشن فلمیں پسند کرنے والے شائقین کو بیصبری سے انتظار ہے۔ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار 71سالہ جیکی چن نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اب بھی اپنے تمام اسٹنٹس خود کرتے ہیں اور اس روایت کو ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔جیکی چن نے بتایا کہ وہ 64سال سے یہ سب کچھ کرتے آرہے ہیں، اس لیے اب انہیں جسمانی تیاری کی ضرورت نہیں پڑتی۔

متعلقہ عنوان :