نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش،بچی کا نام دعا زہرا رکھا گیا ہے

ہفتہ 17 مئی 2025 11:55

نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش،بچی کا نام دعا زہرا رکھا گیا ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔نور بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی فیملی میں نئے فرد کے اضافے کی خوشخبری اپنے فینز کو سنائی۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں نور بخاری نومولود کا ہاتھ تھامے ہوئی ہیں جس کے ساتھ منسلک کیپشن میں انہوں نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے ننھی پری کے نام سے آگاہ کیا اور لکھا کہاللہ تعالی نے ہمیں اپنی رحمت سے ایک خوبصورت بیٹی دعا زہرہ سے نوازا ہے۔

انہوں نے اپنے تمام فینز سے بیٹی کے اچھے نصیب کیلئے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہاللہ پاک اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، صحت مند، نیک، خوش نصیب اور والدین کے لیے باعثِ سکون بنائے۔میری دعا کو اپنی دعائوں میں یاد رکھئے گا۔نور بخاری 4 بچوں کی والدہ ہیں جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :