Live Updates

مودی سرکار کی ثقافتی جنگ،بھارت میں پاکستانی گانے مشہور پلیٹ فارم سے ہٹا دیے گئے

ہفتہ 17 مئی 2025 21:17

مودی سرکار کی ثقافتی جنگ،بھارت میں پاکستانی گانے مشہور پلیٹ فارم سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) مودی حکومت نے بھارت میں تمام پاکستانی گانے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹی فائے سے ہٹا دیے جس پر شائقین موسیقی میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ویب سیریز یا پوڈکاسٹس پر یہ پابندیاں صرف سپاٹی فائے تک محدود نہیں رہیں بلکہ یوٹیوب میوزک سے پاکستانی گانے، فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے اداکارہ ماورا حسین کی تصویر، فلم رئیس کے پوسٹر سے ماہرہ خان کی تصویر کو بھی حذف کر دیا گیا۔

بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹایا اور اب بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے۔واضح رہے کہ بھارت میں پہلے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکانٹس پر پابندی لگائی گئی تھی اور اب میوزک کمپنیوں نے بھی بھارتی فلموں کے البمز سے پاکستانی اداکاروں کی تصویریں ہٹانا شروع کردی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات