بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، پاک فوج نے انہیں حقیقت دکھائی، بہروزسبزواری

پورے پاکستان کو اس عظیم کامیابی پر بہت مبارک باد ہو، پاک فوج نے دل خوش کر دیا‘پروگرام میں گفتگو

جمعہ 16 مئی 2025 22:36

بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، پاک فوج نے انہیں حقیقت دکھائی، بہروزسبزواری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء)اداکار بہروز سبزواری نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر پاک فوج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سارے لوگ فلمی دنیا میں رہتے ہیں لیکن پاک فوج نے انھیں آئینہ دکھایا اور حقیقت سے آگاہ کیا۔بہروز سبزواری نے خصوصی شو یومِ تشکر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح کا جشن بھی منایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یومِ تشکر کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ پورے پاکستان کو اس عظیم کامیابی پر بہت مبارک باد ہو، پاک فوج نے دل خوش کر دیا۔بہروز سبزواری نے بھارت کی فلمی دنیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فلمی دنیا میں بہت دم ہے اور مجھے یوں لگتا ہے کہ بھارت کے تمام لوگ، چاہے وہ سیاستدان ہوں، افواج کے افراد ہوں یا اداکار سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں۔بہروز سبزواری کے مطابق اب بھارتیوں کو حقیقت کا پتا چلا ہے اور پاک فوج نے انہیں حقیقت دکھائی اور حقیقی دنیا میں لے آئی۔