امریکا، لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک، تین زخمی

ہفتہ 17 مئی 2025 11:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) امریکا کے شہر لاس ویگاس کےجِم میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک اورتین زخمی ہو گئے ۔اردو نیوز کے مطابق لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس کے شیرف اینڈریو والش نے بتایا کہ شہر کے مغرب میں واقع اتھلیٹک کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس کی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔شہر کے محکمہ پولیس کے ترجمان نےبتایا کہ3زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔