ڈی ایس ریلوے لاہور نے اچھی کارکردگی پر ملازمین کو تعریفی اسناد سمیت کیش ایوارڈ سے نوازا

ہفتہ 17 مئی 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف نے اچھی کارکردگی پر ریلوے ملازمین محمد عمران اور محمد ساجد جو کہ بطور گینگ مین ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں کو تعریفی اسناد سمیت کیش ایوارڈ سے نوازا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ بلال سمیت دیگر ڈویژنل افسران بھی موجود تھے۔ ملازمین کو تعریفی اسناد ڈیوٹی کے دوران چاک و چوبند رہنے اور ریلوے سے وفاداری کی بنا پر دی گئی۔ ڈی ایس ریلوے میاں طارق لطیف نے ملازمین کو آئندہ بھی محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :