ساہیوال، زمینداروں کے بیٹے ،بھائی کو گولیاں مار دی گئی ،مقدمات درج ،ایک گرفتار ،ایک کی حالت نازک

ہفتہ 2 اگست 2025 21:08

ساہیوال، زمینداروں کے بیٹے ،بھائی کو گولیاں مار دی گئی ،مقدمات درج ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) زمیندار وں کے بیٹے اور بھائی کو گولیاں مار دی گئی، مقدمات درج کر کے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بھٹو نگر میں ایک زمیندار محمد امین کے بیٹے کلیم اللہ کو گولی مار دی گئی زخمی کو سول ہسپتال داخل کرا دیا ہے زمیندارکے بیٹے کلیم اللہ اور رفیق ناز کے درمیان ضلع کچہری میں چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا جس کا مقدمہ بھی تھانہ سول لائن میں درج ہے صبح 10 بجے کلیم اللہ گھر پر تھا کہ امان اللہ اور محمد رفیق ناز گھر آ گئے اور محمد رفیق ناز نے آتے ہی للکارا مارا اور امان اللہ نے کلیم اللہ کو گولی مار دی۔

چک 100بارہ ا یل میں محمد یوسف زمیندار کے بھائی ناصر علی کو عاطف اور دو نا معلوم ملزموں نے گولی مار دی اور فرار ہو گئے فریقین کے درمیان رنجش پائی جاتی تھی زخمی ناصر علی کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس فتح شیر اور پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے محمد امین اور محمد یوسف کی مد عیت میں دو مقدمات 324 اور 34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ایک ملزم عاطف کو گرفتار کر لیا ہے۔