سیالکوٹ ٹینری زون میں ٹینریوں کی تعمیر اور منتقلی میں دلچسپی نہ لینے والے ٹینری مالکان کے خلاف تحفظ ماحولیات ایکٹ کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 17 مئی 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ٹینری زون میں ٹینریوں کی تعمیر اور منتقلی میں دلچسپی نہ لینے والے ٹینری مالکان کے خلاف تحفظ ماحولیات ایکٹ کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا اور ایسی تمام ٹینریوں کو بند کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ٹینریز کو ٹینری زون سے باہر مزید کام کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی لہذا کارروائی سے بچنے کیلئے ٹینری زون میں فوری حاصل کئے پلاٹس پر ٹینریوں کو منتقل کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سیالکوٹ ٹینری زون میں ٹینری کی منتقلی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا ،صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ اکرام الحق، سی ای او سیالکوٹ ٹینری زون گارنٹی لمیٹڈ احمد ذوالفقار حیات، ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات جوہر عباس،پراجیکٹ ڈائریکٹر ایس ٹی زیڈ محمد عاطف بھیاس موقع پر یہاں موجود تھے۔