-بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن بلوچستان کے زیر اہتمام تین روزہ آرچری (تیراندازی )تربیتی کیمپ کا اختتام

ہفتہ 17 مئی 2025 21:10

mکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن بلوچستان کے زیر اہتمام تین روزہ آرچری (تیراندازی )تربیتی کیمپ کا اختتام بروز ہفتہ گورنمنٹ سپیشل ہائی سکول کوئٹہ میں ہوا کوئٹہ شہر کے مختلف سکولز میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے قائم آرچری (تیر اندازی ) ٹریننگ کیمپ کے تیسرے دن مختلف سکولوں کے طلبا نے تیر اندازی (آرچری ) کی تربیت حاصل تیر اندازی (آرچری ) کوچنگ کے فرائض بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فیض اللہ کاکڑ اور عنایت خان اچکزئی نے سرانجام دیے بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تین روزہ تیر اندازی کیمپ کے تیسرے اور آخری دن اسلامیہ ہائی سکول، تعمیر نو پبلک ہائی سکول ، گورنمٹ ہائی سکول ہزارہ سوسائٹی، گورنمٹ ہائی سکول پرنس روڈ ، گورنمٹ ٹیکنیکل ہائی سکول ، گورنمنٹ سردار اسحاق خان ہائی سکول کوئٹہ ، گورنمنٹ سپیشل ہائی سکول کوئٹہ ، گورنمنٹ ہائی سکول شفیق احمد خان ، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کوئٹہ ، دی پائنیر ہائی سکول کے طلبہ نے تیر اندازی (آرچری )کی تربیت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنمٹ سپیشل ہائی سکول کے پرنسپل محمد انور شاہوانی ، وائس پرنسپل شفیق الرحمن خلجی ، بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے صدر محمد امین بادینی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر د پنئییرز ہائی سکول مری آباد کوئٹہ محمد آصف شیان گورنمنٹ ٹیکنیکل سکول کے ایس پی ای ٹی سید عبداللہ شاہ ، ایس پی ای ٹی گورنمنٹ شہید شفیق احمد خان ہائی سکول عقیل شاہ ، پی ای ٹی تعمیر نو پبلک ہائی سکول کلیم اللہ، گورنمٹ سپیشل ہائی سکول پی ای ٹی محمد شاہ ، گورنمٹ بوائز ہائی سکول پرنس روڈ کے پی ای ٹی راز محمد ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہزارہ سوسائٹی کے پی ای ٹی محمد شعیب ، اسلامیہ ہائی سکول کے پی ای ٹی وحید خان اچکزئی ، گورنمنٹ سردار اسحاق خان ہائی سکول کوئٹہ اور دیگر بھی موجود تھیں۔