sبھارت، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17افراد ہلاک

اتوار 18 مئی 2025 21:30

I حیدر آباد، بھارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء) بھارتی شہر حیدر آباد میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر جیولری کا اسٹور جبکہ بالائی منزلوں میں لوگ رہائش پزیر تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے 5 سال سے کم عمر والے 6 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔