کاشتکار ربیع و خریف کی فصل کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کے لئے زمین کا تجزیہ ضرور کروائیں،محكمہ زراعت سمبڑیال

پیر 19 مئی 2025 14:05

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ زمیندار ، کاشتکار اور کسان ربیع و خریف کی فصل کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کے لئے زمین کا تجزیہ ضرور کروائیں اور ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ کم از کم ہر تیسرے سال زمین کا تجزیہ کروائیں تاکہ مٹی کے تجزیہ کے بعد کھادوں کے استعمال کا پتہ چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ نائیٹروجنی کھاد کی 50 فیصد کے قریب مقدار ہوا میں تحلیل ہو کر ضائع ہوجاتی ہے نیز فاسفورس کھادوں کا غلط استعمال اور پوٹاش کا عدم استعمال فصلوں کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ باغات میں محکمہ زراعت کے مشورے سے کھادوں کا متوازن استعمال کریں تاکہ انہیں فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہوسکے۔