چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر نذر حسین چوہدری کا مظفرآباد کے مختلف امتحانی مراکز کادورہ

منگل 20 مئی 2025 23:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر نذر حسین چوہدری نے پروفیسر راجہ فاروق آزاد (موبائل انسپکٹر) کے ہمراہ ضلع مظفرآباد کے مختلف امتحانی مراکز ڈگری کالج کہوڑی، ماڈل سائنس کالج مظفرآباد، علی اکبر اعوان ہائی سکول، پائلٹ ہائی سکول مظفرآباد کا اچانک دورہ کرکے امتحان کے انعقاد و انتظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کیں ۔چیئرمین بورڈ نے واضح کیا کہ امتحان کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کسی بھی غفلت پر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے طلباء کو دوران امتحان دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :