ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوکا ایبٹ آبادکےامتحانی سنٹرز کا دورہ، نقل کی حوصلہ شکنی کےلئے سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں

بدھ 21 مئی 2025 15:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان نے ایبٹ آباد میں امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاری امتحانات کے دوران گورنمٹ ہائی سکول نمبر ٹو کا دورہ کیا، امتحانات کے دوران نقل کی حوصلہ شکنی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالہ سے مانیٹرنگ کی اور سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نقل کی روک تھام کےلئے پاکٹ گائیڈ کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے امتحانی سنٹرز کے اطراف پاکٹ گائیڈز فروخت کرنے والوں کو حراست میں لیا۔

متعلقہ عنوان :