میونسپل کمیٹی چکوال کا شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

بدھ 21 مئی 2025 17:09

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) میونسپل کمیٹی چکوال کا شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فیاض ہاشمی نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات پر مامور میونسپل سکواڈ نے بھون روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات دکانیں سیل کر اور پختہ تھڑے توڑ دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تجاوزات کنندگان کو خبردار کیا کہ وہ رضا کارانہ طور پر خود ہی تجاوزات ختم کر دیں ورنہ مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔