سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے دو سینٹری ورکر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے

بدھ 21 مئی 2025 17:09

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے دو سینٹری ورکر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ حضور بخش اور 20 سالہ سہیل شامل تھے۔

(جاری ہے)

دونوں ورکرز مبینہ طور پر گٹر صاف کرنے کے لئے بغیر ماسک، آکسیجن سلنڈر اور حفاظتی لباس کے مین ہول میں اترے تھے۔سماجی تنظیموں اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق ورکرز کے ورثاء کو مالی امداد اور فوری سرکاری نوکری دی جائے اور سیوریج ورکرز کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :