سورج مکھی سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل کو ہلکے وتر کی حالت میں پانی لگائیں،محكمہ زراعت

بدھ 21 مئی 2025 17:34

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سورج مکھی سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل کو ہلکے وتر کی حالت میں پانی لگائیں ۔ان خیالات کا اظہار سینئر فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی نے سورج کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی تیلدار اور ایک منافع بخش فصل ہے، اس سے کسان دوسری فصلوں کی نصبت زیادہ منافع حاصل کرسکتے ہیں، سورج مکھی کی کاشت موزوں وقت 25 جنوری سے فروری کے آخر تک تھا اور برداشت جولائی کے مہینے میں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے سورج مکھی کی فصل کو وقت پر پانی نہ لگانے سے متاثر ہوسکتی ہے، زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے سورج مکھی کو ہلکے وتر پر پانی ضرور لگائیں اور وتر ختم ہونے کی وجہ سے فصل بری طرح متاثر ہوسکتی ہے جس سے پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :