گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنگامہ،حکومتی رکن فضل رحیم کی اپوزیشن رہنما نوازخان کو چپل مارنے کی کوشش

بدھ 21 مئی 2025 18:51

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی رکن فضل رحیم نے اپوزیشن رہنما نواز خان کوچپل مارنے کی کوشش کی تاہم نواز خان محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا، اجلاس میں لینڈ ریفارمز بل پر بحث اور حکومتی اتحادی رکن امجد حسین کی تقریر کے دوران نواز خان کے اعتراض پر جھگڑا ہوا تھا۔اس دوران حکومتی رکن فضل رحیم نے اپوزیشن رہنما نواز خان کوچپل مارنے کی کوشش کی تاہم چپل نواز خان کو نہیں لگی۔اراکین نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کرکے معاملہ سنبھالا۔

متعلقہ عنوان :