غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

بدھ 21 مئی 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 71املاک سربمہرجبکہ متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے جوبلی ٹائون، گلبرگ، فیصل ٹائون، شادمان، شاہ جمال، یو بی ڈی کینال روڈ، گلشن راوی، نیو مسلم ٹائون میں آپریشن کیا۔

ڈائریکٹرٹائون پلاننگ زون فائیو، شفقت نیاز کانگ نے کینال روڈ اور جوبلی ٹائون میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ جوبلی ٹائون، ایف بلاک میں غیرقانونی شٹرزاور غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔

(جاری ہے)

کینال روڈ پر غیرقانونی کمرشل مارکیٹ مسمار کر دی۔ کینال روڈ پر غیرقانونی دکانیں مسمارکر دیں، ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں زیر تعمیر غیرقانونی عمارت مسمار کر دی۔

غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، فیصل ٹائون،نیو گارڈن ٹائون میں 27املاک سیل کر دیں۔ شادمان، شاہ جمال، گلشن راوی، یو بی ڈی کینال روڈ،نیو مسلم ٹائون میں 44املاک سربمہر کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک،گراسری سٹور،فارمیسی، ریستوران، فوڈ پوائنٹ،ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔