وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ

جمعہ 15 اگست 2025 15:01

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع بٹگرام کے علاقہ شملائی میں متعدد افراد کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے واقعہ پر کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ کے حکام کو موقع پر پہنچنے اور ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کےلئے بروقت ریسکیو آپریشن یقینی بنایا جائے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ اس مقصد کےلئے تمام وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :