
چینی ٹیکسٹائل گروپ کیلئے اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح
جمعہ 15 اگست 2025 17:54

(جاری ہے)
وزیرِاعظم شہباز شریف نے خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ٹیکنالوجی کی منتقلی، مہارتوں کی ترقی اور پائیدار صنعتی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ منصوبہ چینی ٹیکسٹائل گروپ چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے قائم کیا جائے گا، جو پانچ سال میں اس پر 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
وزیرِاعظم نے کمپنی کے چیئرمین ہوانگ وی گو کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی اور پاکستان کی ’ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے’ کی خواہش کا اظہار کیا۔اس ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، جام کمال، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس احمد لغاری، اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اس زون کے قیام کے لیے مکمل سہولت فراہم کرے گی، جو ’ سی پیک کے صنعتی حصے’ کا ایک جزو ہوگا، اور پاکستانی مارکیٹ پر اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کی اس خواہش کا اظہار کیا کہ ملک میں مزید ایسے صنعتی یونٹ قائم کیے جائیں اور چین کے ٹیکسٹائل سیکٹر سے فائدہ اٹھایا جائے۔وزیراعظم کے مطابق چین-پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس جلد چین میں منعقد کی جائے گی، جو دونوں ممالک کے نجی کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کا موقع فراہم کرے گی۔چیئرمین ہوانگ نے کہا کہ وہ پاکستان میں ایک جدید ٹیکسٹائل انڈسٹری قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تعاون اور مہمان نوازی دکھائی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
-
صوبائی وزیر کھیل کا اورکزئی میں کامیاب آپریشن پر پاک فوج کوخراجِ تحسین پیش
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان کی ملاقات
-
علی امین وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے روانہ، اسٹاف سے مصافحہ بھی کیا
-
دوست وہ اچھا جسے دیکھ کر خدا یاد آجائے، علامہ الیاس قادری
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا عالی مرتبت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کو کراچی ائرپورٹ پر پرتپاک الوداع
-
ساہیوال، پولیس کو 15پر ڈکیتی ،نقب زنی وارداتوں کی جھوٹی اطلاعات ،4 کالر گرفتار،مقدمات درج
-
ساہیوال، تحریک لبیک کے 42 عہدیدار، کارکن گرفتار
-
پنجاب حکومت کا بلدیاتی ایکٹ 2025ء کو اسمبلی سے فوری پاس کروانے کا فیصلہ
-
بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو جگہ دی گئی، ترجمان پاک فوج
-
بلا تفریق خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا منشور ہے، سید ناصرحسین شاہ
-
بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو جگہ دی گئی، ترجمان پاک فوج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.