گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں اپریل کے دوران کمی

جمعرات 22 مئی 2025 11:55

گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں اپریل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 201ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 2.4فیصدکم ہے،گزشتہ سال اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 206ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہوا، مارچ میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 199ارب روپے ریکارڈکیاگیا جواپریل میں بڑھ کر201ارب روپے ہوگیا۔

واضح رہے کہ اپریل کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 9486ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :