Live Updates

آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ

پاکستان سے رواں سیزن ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائے گا،وحیداحمد

جمعرات 22 مئی 2025 17:13

آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ کردیا گیا جب کہ پاکستان سے رواں سیزن ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن ایک لاکھ ٹن آم برآمد کیا گیا تھا، پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن نے ام کی ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کردیا، آم کی ایکسپورٹ کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم کی ایکسپورٹ سے 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

سرپرست اعلی پی ایف وی اے وحید احمد نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہے، رواں سیزن آم کی پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار ٹن رہنے کا امکان ہے، رواں سیزن جنوبی افریقہ کی نئی منڈی ملنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے قرنطینہ ماہرین کا وفد رواں سیزن پاکستان کا دورہ کرے گا، چین اور ترکی کی منڈی پر خصوصی توجہ ہوگی، جاپان آسٹریلیا امریکا اور سائوتھ کوریا کی منڈیوں کو مستحکم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شپنگ کمپنیوں کی جانب سے غیر منصفانہ اضافی فریٹ چارجز وصولی کا نوٹس لے، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے نئی ورائٹیز کی کاشت اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ناگزیر ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات