
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانا اور ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع قابل تحسین ہے،میاں زاہدحسین
جمعرات 22 مئی 2025 15:27

(جاری ہے)
دوسری طرف شکست خوردہ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے کوشاں ہے مگراسکی سفارتی کوششیں بھی عسکری ایڈونچرکی طرح ناکام رہیں گی اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی مشن سفارتی محاذ پر بھی دشمن کے دانت کھٹے کرے گا۔
پاکستانی قوم پوری طرح متحد اور افواج مکمل طورپرچوکس ہیں اورکسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لیے تیارہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے صرف بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بھارت نے عام شہریوں، خواتین، بچوں اورمساجد پرحملے کیے جس سے اسکی چھوٹی زہنیت کا پتہ چلتا ہے۔ بھارت کی جانب سے دنیا کوگمراہ کرنے کے لیے ارکانِ پارلیمنٹ پرمشتمل وفود بیرونِ ملک بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فالس فلیگ آپریشن اور آپریشن سندھور کے جھوٹے بیانیے کوفروغ دیا جا سکے۔ اس کے جواب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بھی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی لانے اورعالمی برادری کوبھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے بھارت کی سفارتی تنہائی بڑھے گی۔ پہلگام فالس فلیگ کی آڑمیں بھارت کی جارحیت کے بعد امریکی صدرنے مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش کرکے دنیا کی توجہ اصل تنازع کی طرف مبذول کرائی ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیرپربحث ہوئی جہاں بھارتی مظالم پرشدید تنقید کی گئی اورکشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی حمایت کی گئی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ چند روزہ جنگ میں کشمیر، دہشت گردی اورپانی کا مسئلہ شدت سے سامنے آیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کومعطل کرنے کے اعلان کا مطلب ہے کہ بھارت دریائے سندھ کا پانی پاکستان آنے سے روکنے کا ارادہ رکھتا ہے جوایک سنگین مگر بزدلانہ قدم ہوگا جس کا انجام بھرپورتصادم کی صورت میں نکلے گا۔ حکومت پاکستان پہلے ہی خبردارکرچکی ہے کہ اگرپانی روکا گیا تواس کے نتائج نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ فوج کے ترجمان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ بھارت امریکا نہیں ہے اور پاکستان غزہ یا فلسطین نہیں ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سیپاکستان نہ کبھی جھکا ہے نہ جھکے گا بلکہ اینٹ کا جواب پتھرسے دے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن دفاع کے لیے ہر وقت تیارہے۔ جوملک پاکستان جیسے نسبتاً چھوٹے ملک سے باربارمارکھاتا ہے اُسے چین جیسی سپرپاورکے خلاف مہرے کے طورپر استعمال کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ بھارت کوخطے کے تھانیداربننے کا خبط چھوڑکراپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔ اگربھارت بازنہ آیا تو اسے ایک بارپھروہی انجام بھگتنا پڑے گا جوماضی میں ابھی نندن کی شکل میں دیکھ چکا ہے۔ پاکستان کوجھکانے کی خواہش بھارت کوبرباد اور ٹکڑے ٹکڑے کردے گی۔
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سے آم کی برآمد کا ہدف 1.25 لاکھ ٹن، 10 کروڑ ڈالر زرمبادلہ متوقع
-
چائے کی مجموعی ملکی درآمدا ت میں اپریل 2025 کے دوران 0.69 فیصد کمی آئی
-
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
برائلر مرغی ،فارمی انڈوں کے نرخ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری میں اضافہ
-
آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ
-
پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان کو چھو گیا
-
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانا اور ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع قابل تحسین ہے،میاں زاہدحسین
-
گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں اپریل کے دوران کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.