موتیے کی بہتر نشو ونما کےلئے کھادوں کا بروقت استعمال ، محکمہ زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر صدیق

جمعرات 22 مئی 2025 16:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ موتیے کی بہتر نشو ونما کےلئے کاشتکار کھادوں کا بروقت استعمال کریں، بہتر پیداوار کے لیے محکمہ زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بہتر منافع حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعامرصدیق نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ موتیا سدا بہار جھاڑی نما پودا ہے جس پر سفید رنگ کے انتہائی دلکش، خوشبودار پھول گچھوں کی شکل میں اگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موتیے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے پھول رات کو کھلتے اور صبح کو بند ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موتیے کی بڑھوتری کےلئے کاشت کے ابتدائی مراحل میں اسے پانی کی کافی مقدار درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرمیوں میں موسم کی مناسبت سے موتیے کو حسب ضرورت پانی دے کر اسے خشک ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار موتیے کو پانی دیتے وقت اس کی بہتر نشو ونما کےلئے کھادوں کا متناسب استعمال بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :