
کپاس و دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق کاشتکاروں میں زرعی لٹریچر کی تقسیم جاری
جمعہ 23 مئی 2025 14:00
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گاؤں گاؤں کی سطح پر جا کر کاشتکاروں کو زرعی تربیت فراہم کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملے سے بچانے اور اس کے مؤثر تدارک کیلئے زہروں کا انتخاب محکمہ زراعت کے مشورے سے کیا جائے جبکہ بیماری کے حملے سے بچاؤ کیلئے صبح یا شام کے وقت قطاروں میں ہالو کون نوزل سے سپرے کے ذریعے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سفید مکھی کپاس کی فصل کا رس چوسنے والا انتہائی خطرناک کیڑا ہے جو پتہ مروڑ وائرس کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ اس کے بالغ اور بچے پتوں سے رس چوس کر پودوں کو کمزور کر دیتے ہیں نیزسفید مکھی کے بچے رس چوسنے کے عمل کے دوران پتوں پر میٹھی لیس اور رطوبت خارج کرتے رہتے ہیں جس پر سیاہ رنگ کی اُلی اگ آتی ہے نتیجتاً پودوں کے خوراک بنانے کا عمل بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کپاس میں پودوں کی چھدرائی وقت پر کریں اور پودوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ سفید مکھی کالونی نہ بنا سکے نیزکپاس کے کھیتوں اور گرد و نواح میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کریں تاکہ سفید مکھی کے حملہ کی شدت کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں سفید مکھی کے حملہ کی نشاندہی کیلئے فصل کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھیں اور نقصان کی معاشی حد پر فوری زہر پاشی کریں اورکپاس کے ایسے پتے جن پر سفید مکھی کا شدید حملہ ہو توڑ کر پانی میں ڈبو دیں اس کے علاوہ کھالوں پر موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے زہر پاشی کریں تاکہ سفید مکھی وہاں سے کھیتوں میں منتقل نہ ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ کھالوں کے نزدیک سفید مکھی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے اسلئے وہاں زہر پاشی کا عمل وقفہ وقفہ سے جاری رکھیں اور اگر بالغ اور بچے ہمہ وقت فصل پر موجود ہوں تو ایسی زہر کا انتخاب کریں جو ان دونوں کے خلاف مؤثر ہوجبکہ ایک ہی زہر کا بار بار سپرے نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سفید مکھی کے خلاف مؤثر کنٹرول کیلئے صبح یا شام کے وقت قطاروں میں ہالوکون نوزل سے سپرے اور سفید مکھی کے مؤثر تدارک کیلئے زہروں کا انتخاب محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے کریں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز
-
پنجاب کھجور کی ملکی پیداوار کا 6.5 فیصد پیدا کرتا ہے،فیصل آباد میں کھجور کی اعلیٰ ترین قسم عجوہ، عنبراور برہی کی آزمائشی پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے، ماہرین
-
وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِصدارت سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام اور گندم خریداری پلان بارے اجلاس،مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر صدارت اجلاس
-
گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،مقررین
-
وزیرزراعت و لائیوسٹاک پنجاب کی زیر صدارت زرعی پنجاب پروگرام کے منصوبوں پر اجلاس ، پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
سیالکوٹ،بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے کی ہدایت
-
مارکیٹ میں گندم کی 2300 روپے فی من فروخت سے کسانوں کومالی نقصان ہو رہا ہے، مرکزی کسان تحریک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.