چیچہ وطنی، کسووال کے علاقہ میں مخالفین کی فائرنگ سے زمیندار شدید زخمی ،ملزم فرار

جمعہ 23 مئی 2025 17:43

چیچہ وطنی، کسووال کے علاقہ میں مخالفین کی فائرنگ سے زمیندار شدید زخمی ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) کسووال کے علاقہ میں مخالفین کی فائرنگ سے زمیندار شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گاؤں 116،سیون سی آر کا زمیندارثمر عباس اپنے کھیتوں کو پانی لگانے جارہا تھا کہ راستہ میں چھپے ہوئے ملزموںحسن،بابراور عامر وغیرہ نے اس پر فائرنگ کردی جسے شدید زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ملزم فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

فریقین کے مابین پرانی رنجش چلی آرہی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :