
فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
بدھ 23 جولائی 2025 17:19

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ اور ملک کو درپیش حالات میں مضبوط و جاندار موقف اپنانے کی ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ہے، فلسطین میں جو لوگ حق کے راستے میں قربانیاں دے رہے ہیں ان کے لیے آواز اٹھانی چاہیے، فلسطین میں روزانہ عورتوں اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد کو شہید کیا جا رہا ہے، بدترین بمباری کی جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے کہا کہ آج جانوروں کے حقوق کی بات کرنے والے مغربی ممالک کہاں ہیں ،دنیا بھر میں باضمیر لوگ فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر رہے ییں، ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ہمیں اپنے حکمرانوں کو جگانے کے لیے بھی آواز بلند کر نی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ میں حق و باطل کی جنگ لڑی جا رہی ہے، حماس نے جو کیا عالمی قوانین کے مطابق کیا ہے، کسی بھی اعتبار سے حماس کے قدم کو غلط نہیں کہا جا سکتا ،ہمیں واضح طور پر حماس کے ساتھ کھڑا ہو نا ہو گا، پاکستان کو اپنے ہاں حماس کا دفتر قائم کرنا چاہیے، اسرائیلی لڑ نہیں سکتے اس لیے وہ نہتے بچوں، عورتوں اور عوام کو مار رہے ہیں، ٹرمپ اسرائیل کی ہرممکن مدد کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں فلسطین کاز شامل ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو مغرب کا ناجائز بچہ کہا تھا، پاکستان کی پالیسی ہے کہ ہم اسرائیل کو کسی طور پر تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان کو فلسطین کے یک ریاستی حل کا مطالبہ کرنا چاہیئے، اگر کوئی ابراہیم معاہدے کی طرف جانے کی کوشش کریں گے ہم اس کی مزاحمت کریں گے، ہمیں فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہرممکن مدد کر نی چاہیے، جب اسرائیل پر ایران کے حملے ہوئے تو ٹرمپ امن کے لیے میدان میں آگیا، جب بھارت نے حملہ کیا تو ٹرمپ چپ تھا لیکن جب پاکستان نے جواب دیا تو وہ امن کے لیے آگیا، کشمیر کے لییٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں ان پر عمل کیا جائے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکمران اور افواج اپنے حصے کا کام کرتے ہیں تو قوم اس کا ساتھ دیتی ہے، ہمیں ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ایران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ کوئی بھی گروہ یا فرد توہین رسالت کا غلط استعمال نہ کرے، جو لوگ توہین رسالت کا قانون ختم کر نا اور مجرموں کو بچانا چاہتے ہیں ان کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، توہیں رسالت کے قوانین کے حوالے سے ہمیں ہشیار رہنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ سود کے خاتمے کے لیے حکومت نے کیا قدم اٹھایا ہے، ملک سے سود کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مزید قومی خبریں
-
بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15افراد تاحال لاپتا، حکام کی سیاحوں سے گلگت کا سفر موخر کرنے کی اپیل
-
ملک بھر میں بارشوں سے 118بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،این ڈی ایم اے
-
پنجاب، کے پی، گلگت، کشمیر اور بلوچستان میں تیز بارش کی پیش گوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
26نومبر احتجاج مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
-
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امسال غیرت کے نام پر 6 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت
-
پنجاب میں سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر چلانے کا تجربہ ناکام ہوگیا
-
فیصل آباد، جائیداد کی خاطربھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ رضوان عالم کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
ریاست مخالف سرگرمیوں کی جڑیں ماضی کی غلط فہمیوں ، مخصوص بیانئے سے جڑی ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا: شرجیل میمن
-
پنجاب بھرمیں1248ٹریفک حادثات میں15افراد جاں بحق1447زخمی ہوئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.